24.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں،سلطان محمود

پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں،سلطان محمود

- Advertisement -

ملتان ۔ 21 فروری (اے پی پی):الٹرنیٹو ریسرچ انیشٹیو(ARI)اور SUNکنسلٹینٹ سروسز کے زیراہتمام سموکر آگاہی کے حوالے سے ”سگریٹ نوشی سے نجات زندگی بہتر“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ملتان میں ہوا۔سیمینار میں سموکرز، سماجی ورکرز، ڈاکٹرز اور ARIاسلام آباد سے جعفر مہدی اور جنید خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود نے کہا کہ ARIاور SUN تنظیم ملکر ضلع ملتان میں سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان کے عنوان سے پروگرام چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں3 کروڑ 20لاکھ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کمیونٹی آگاہی میٹنگز تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن ،میڈیا کمپین اور تمباکو استعمال کرنے والوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا شامل ہے، جس سے وہ اس جان لیوا عادت سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔

DHDCکے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر مہتاب احمد نے کہا کہ سگریٹ نوشی گلے کے کینسر کا سبب بنتی ہے سگریٹ نوشی کرنے والا شخص عمومی طور پر ناپسندیدہ شخص تصور کیا جاتا ہے اور اس سے دوسری نشہ آور عادت کی طرف ترغیب ملتی ہے۔ ARI سے جعفر مہدی اور جنید خان کہا کہ تمباکو کے اجراءمیں نکوٹین ہے جوکہ انسان کو عادی بنادیتی ہے ۔حکومتی اقدامات اپنے طور پر موجود ہیں ،قانون نبے ہوئے ہیں ،سگریٹ کی ڈبی پر اسکے اثرات درج ہوتے ہیں،پبلک مقامات پر پینے پر پابندی ہے ،مگر اس میں ہم سب کا کردار بہت اہم ہے ،ہم نے اپنے طور پر اسکے اثرات اور اسکے تدارک کیلئے کوششیں کرنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے بہت سارے افراد بغیر کسی وجہ سے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں، دوستوں نے دعوت دی یا پھر دوسروں کے سٹائل سے متاثر ہوکر سگریٹ نوشی شروع کردیتے ہیں۔

- Advertisement -

سیمینار میں موجود سگریٹ نوشی کرنے والے افراد نے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا کہ وہ سگریٹ نوشی کو جلد از جد ختم کردیں گے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564576

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں