لندن۔23فروری (اے پی پی):لندن میں روس کے یوکرین پر حملے کے تین برس مکمل ہونے اور واشنگٹن اور کیف کے درمیان بڑھتے تناؤ کےباعث سینکڑوں افراد نے یوکرین کے حق میں مارچ کیا۔
اے ایف پی کے مطابق کل (پیر کو)روس کے یوکرین پر حملے کے تین سال مکمل ہو جائیں گے تاہم اس سے قبل سنیچر کو لندن میں ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں یوکرین کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا کر مغربی لندن میں یوکرین کے سینٹ ولادیمیر کے مجسمے سے روسی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا۔
شرکا نے ریلی میں ایک پلے کارڈ پر لکھا تھا ’ یوکرین پورے یورپ کے لیے امن کا دفاع کرتا ہے،جبکہ دوسرے پلے کارڈ پر لکھا تھا ’اگر یوکرین ہارا تو جنگ آپ کے گھر آئے گی۔‘ریلی میں موجود برطانوی شہری مارٹن ونسنٹ نے کہا کہ میں یوکرینی نہیں ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ کس بڑے خطرے میں ہیں۔ ہم انہیں نہیں چھوڑ سکتے، یہ برطانیہ کا فرض ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ کھڑا ہو۔
ریلی میں کچھ یوکرینی باشندے بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ ’ گھر کی بہت یاد آتی ہے اور بہت کمزور محسوس کرتے ہیں۔ معلوم کہ میں اپنے ملک واپس جا سکیں گے یا نہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564927