خوشاب منرل واٹر کی مارکیٹنگ کا پرجیکٹ ہمارے دیگر پراجیکٹس کی طرح کامیابی سے ہم کنار ہوگا، ڈاکٹر قیصر عباس

94
یونیورسٹی آف سرگودھا اور آذربائیجان کا مختلف تعلیمی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدہ

سرگودھا۔ 23 فروری (اے پی پی):خوشاب منرل واٹر کی مارکیٹنگ کا پرجیکٹ ہمارے دیگر پراجیکٹس کی طرح کامیابی سے ہم کنار ہوگا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کا 6 ایس کیٹرنگ اینڈ جنرل آرڈر سپلائرز کمپنی سے معاہدہ طے کیا گیا ہے جسکا مقصد یونیورسٹی کی آمدن میں اضافے کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کمپنی کو کیمپس میں پلانٹ، اس کی مکمل مشینری، انفراسٹر کچر اور سہولیات فراہم کرے گی نیز یونیورسٹی کمپنی کو ورکنگ کے حوالے سے معاونت بھی فراہم کرے گی۔

معاہدے کے مطابق 6 ایس کیٹرنگ اینڈ جنرل آرڈر سپلائرز اس سلسلے میں تمام انتظامی اور مارکیٹنگ کے اخراجات برداشت کرے گی۔ پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی رقم یونیورسٹی کے انڈوومنٹ فنڈز میں جمع کی جائے گی ۔جسکو یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی کاموں اور ملازمین و طالب علموں کے ویلفیئر کے کاموں پر استعمال کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ آج ہمارے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے، پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں یہ پہلا پراجیکٹ ہے جو یونیورسٹی آف سرگودھا نے شروع کیا ہے اور یہ یونیورسٹی کے باقی پروجیکٹس کی طرح کامیاب ہوگا۔