سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا صدر مملکت ممنون حسین، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا۔ جمعرات کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران …
سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا
مزید خبریں
سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا
صدر مملکت ممنون حسین، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین سیال نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا۔ جمعرات کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران سیکرٹری جنرل سارک نے صدر مملکت ممنون حسین، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جنوبی ایشیاءکے لوگوں کی فلاح و بہبو کو فروغ دینے کیلئے سارک کے چھتری تلے پاکستان کی جانب سے علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سارک کا خطہ تما تر قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے کئی چیلنجوں کے باعث اس عوامی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کا ر نہیں لایا جا سکا۔ امجد حسین سیال سارک کے 13ویں سیکرٹری جنرل ہیں انہوں نے رواں سال مارچ میں سارک سیکرٹری جنرل کا چارج سنبھال لیا ۔ انکا تعلق پاکستان سے ہے۔








