اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ٹی ویٹ ریفارم سپورٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے فنی شعبے کی ترقی، فعالی اور بہتری کیلئے انڈسٹری کی بامعنی شمولیت اور اہم اسٹیک ہولڈر ز کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل فنی شعبے کی ترقی پر منحصر ہے …
پاکستان کا مستقبل فنی شعبے کی ترقی پر منحصر ہے ،تربیت یافتہ ہنر مند نوجوان ہی ہمارے لئے تیل اور سونے سے بڑاخزانہ ثابت ہوں گے، ذوالفقار احمد چیمہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ٹی ویٹ ریفارم سپورٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے فنی شعبے کی ترقی، فعالی اور بہتری کیلئے انڈسٹری کی بامعنی شمولیت اور اہم اسٹیک ہولڈر ز کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل فنی شعبے کی ترقی پر منحصر ہے کیونکہ تربیت یافتہ ہنر مند نوجوان ہی ہمارے لئے تیل اور سونے سے بڑاخزانہ ثابت ہوں گے۔ یہ بات نے انہوں نے جمعرات نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میںریفارم سپورٹ پروگرام کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔








