22.1 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین جنگ ، یورپی دفاع پر یورپی یونین کا خصوصی سربراہی اجلاس...

یوکرین جنگ ، یورپی دفاع پر یورپی یونین کا خصوصی سربراہی اجلاس 6 مارچ کو ہوگا

- Advertisement -

برسلز۔24فروری (اے پی پی):یوکرین جنگ اور یورپی دفاع پریورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کا غیر معمولی سربراہی اجلاس 6 مارچ کو ہوگا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نےگزشتہ روز اپنے ایکس پیج پر کہا ہے کہ میں نے 6 مارچ کو ایک خصوصی یورپی کونسل بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم یوکرین اور یورپی سلامتی کے لئے ایک اہم موڑ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے دوران میں نے یورپی یونین کی سطح پر یورپی دفاع کو مضبوط بنانے اور ہمارے براعظم میں امن اور یوکرین کی طویل مدتی سلامتی کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لئے مشترکہ عزم کو سنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 مارچ کو فیصلے کرنے کے لئے میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہوں گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں