بھارتی ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے،ترجمان بورڈ

77

لاہور۔24فروری (اے پی پی):شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارتی ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان متروک وقف املاک بورڈ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) سیف اللہ کھوکھر،ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان نے ہندو یاتریوں کااستقبال کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ یاتریوں کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی رہائش، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس موقع پر جتھہ لیڈر ترلوک چند نے کہا کہ ہمارا دورہ پاکستان محبت اور امن کا پیغام ہے،پاکستان آکر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ہندو یاتریوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر بہترین استقبال کیا گیا جس پر شکر گزار ہیں۔ پیر کے روزہندو یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے ۔

25فروری کو سخت سکیورٹی میں کٹاس راج روانہ ہوں گے،26 فروری کو ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے،یاتری27 فروری کو چکوال سے واپس لاہور آئیں گے۔