سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف اثاثے چھپانے کے مقدمہ کی سماعت، الیکشن کمیشن سے زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات اور پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی عدالتی کارروائی کا ریکارڈ طلب اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورسیکرٹری جنرل کے خلاف اثاثے چھپانے کے حوالے سے مقدمہ میں الیکشن کمیشن سے آرٹیکل 6(3) کے تحت …
سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف اثاثے چھپانے کے مقدمہ کی سماعت

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف اثاثے چھپانے کے مقدمہ کی سماعت، الیکشن کمیشن سے زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات اور پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی عدالتی کارروائی کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورسیکرٹری جنرل کے خلاف اثاثے چھپانے کے حوالے سے مقدمہ میں الیکشن کمیشن سے آرٹیکل 6(3) کے تحت زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات اور پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی عدالتی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا اورہدایت کی کہ مقدمات کاریکارڈ آئندہ سماعت پرپیش کیاجائے۔ جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔الیکشن کمیشن کے نمائندے نے عدالت کوآگاہ کیاکہ اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی جانب سے غیرملکی فنڈز کی وصولی سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کوغیرملکی فنڈز سے متعلق مقدمات سننے کا اختیار حاصل ہے جس کیخلاف پی ٹی آئی ہائیکورٹ میں چلی گئی , عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات سپریم کورٹ کوپیش کرے ۔








