14.9 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کے وزیر خارجہ کی نیوزی لینڈ ہم منصب سے ملاقات...

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی نیوزی لینڈ ہم منصب سے ملاقات بارے تبادلہ خیال

- Advertisement -

ریاض ۔25فروری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز کا خیرمقدم کیا ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ع

لاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیوزی لینڈ میں سعودی سفیرمھنا بن صالح ابا الخیل بھی موجود تھے۔نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز مملکت کے سرکاری دورے پر ہیں، اس سے قبل انہوں نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے خصوصی ایلچی عادل الجبیر سے ملاقات کی تھی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565805

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں