سیالکوٹ ،ستھر ا پنجاب پروگرام کے تحت نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے صفائی کا کام تیزی سے جاری

66

سیالکوٹ۔25فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایس ڈبلیو ایم سی) کاشف نواز راندھاوا کی زیر نگرانی ستھر ا پنجاب پروگرام کے تحت بارش کے پیش نظر نشیبی وملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ایس ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر بھر میں سینٹری ورکر ز صفائی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ اس ضمن میں تمام زونل انچارج وعملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہر کے نالے و نالیوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کے دورے کر کے انتظامات کا خودجائزہ لیں تاکہ اس آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو ،صفائی کے معاملے میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش میں نقصانات سے بچنے کے لئے نالے،نالیوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھیکنے سے گریز کریں اور کوڑے دانوں میں کوڑا کرکٹ پھینکیں۔علاوہ ازیں صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات ہیلپ لائن نمبر 1139پر درج کرائیں۔