13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںموٹروے ایم ون غازی انٹرچینج کے قریب بس حادثہ، تین افراد جاں...

موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج کے قریب بس حادثہ، تین افراد جاں بحق

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

منگل کوترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج کے قریب بس حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شدید زخمی تین افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔

- Advertisement -

موٹروے پولیس نےتمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ،مسافر بس میں 8 سواریاں اور 2 عملے کے ارکان موجود تھے، بس بونیر سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی ۔پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں