13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24 گھنٹوں کے...

فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید26بجلی چور دھر لئے گئے،12لاکھ سے زائد جرمانہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 26 فروری (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیاجارہاہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں دن اوررات کے اوقات میں جاری ہیں جبکہ فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا،چنیوٹ،بھکر،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب میں گزشتہ روز دوران چیکنگ 26بجلی چور دھر لئے گئے جن کو 34ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 12لاکھ 30ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک فیسکو ریجن سے کل16787بجلی چور وں کوپکڑاجاچکا ہے جنہیں 3 کروڑ83لاکھ76 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل ایک ارب78 کروڑ16لاکھ سے زائدکاجرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 15611گھریلو، 556کمرشل،535زرعی اور85انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے جبکہ16464بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا ہے اور 12811بجلی چوروں کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو نے بجلی چوروں سے اب تک ایک ارب 30کروڑ49لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک3963بجلی چوروں کو 94لاکھ30ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور44کروڑ85لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے3313بجلی چوروں کو81لاکھ38ہزار سے زائدیونٹس اور35کروڑ97لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل1843بجلی چوروں کو48 لاکھ51ہزارسے زائدیونٹس اور16کروڑ86لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوسرگودھا سرکل سے2477بجلی چوروں کو53لاکھ6ہزارسے زائد یونٹس اور26کروڑ73لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکومیانوالی سے کل4161بجلی چوروں کو83لاکھ43ہزارسے زائدیونٹس اور41کروڑ73لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیاجبکہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1030بجلی چوروں کو23لاکھ5ہزارسے زائد یونٹس اور 11کروڑ99لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامرنے بتایا کہ فیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انجینئر محمد عامر نے کہا کہ بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں جن کوہرصورت قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اورفیسکو ریجن سے بجلی چوری کے مکمل خاتمہ تک یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی بجلی چوری کی واردات دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن118 یا اپنے بل پر موجود دفاتر کے نمبر پر دیں تاکہ اس قومی جرم کا خاتمہ کیاجاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566433

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں