سول سوسائٹی کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مصروف عمل ہے،کمشنر گوجرانوالہ

86

گوجرانوالہ۔ 26 فروری (اے پی پی):کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے جی ٹی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ سول سوسائٹی کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مصروف عمل ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر ( فوکل پرسن برائے صاف گوجرانوالہ مہم) اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقراء مبین گوندل کی محنت و لگن کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے تمام افسران گوجرانوالہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے جس جذبے سے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔