اٹک۔ 26 فروری (اے پی پی):اٹک پولیس نے گھر کے قریب کھڑے ہونے پر لڑائی جھگڑا کرنے اور شہری کو زخمی کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔کاشف ریحان ولد بشیر احمد ساکن دکھنیر تحصیل جنڈ نے تھانہ انجراء میں تحریری درخواست دی کہ رات کو میں عامر رنگین کے گھر کے ساتھ چوک میں کھڑا تھا جو اسی دوران عامر رنگین اپنے موٹر سائیکل 125پر آیا جس کی پچھلی سیٹ پر لوہے کا سٹینڈ بنا ہوا ہے
جس پر کافی تعداد مںی اینٹیں رکھی ہوئی تھیں جو کہ میرے پاس آکر رک گیا میں نے منع کیا کہ تم میرے پاس کیوں آئے تو مجھے کہنے لگا کہ تم اس وقت ادھر کیوں کھڑے ہو اور گالم گلوچ شروع کردی آواز سن کر میرابھائی جبران نصیر بھی موقع پر آگیا
جس سے عامر رنگین نے لڑائی جھگڑا شروع کردیا اور عامر نے پاس سے ہی پتھر اٹھا کر میرے بھائی کے سر پر مارا جو پتھرلگنے سے میرابھائی زخمی ہوگیا اور اسی دوران رنگین خان ولد شیرین خان، شمائلہ بی بی زوجہ عامر رنگین بھی موقع پر آگئے جنھوں نے آکر مجھے اور میرے بھائی کو لاتوں مکوں سے مارا جس کی درخواست پر تھانہ انجراء کے اے ایس آئی عمران شاہین نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566678