- Advertisement -
چیچہ وطنی۔ 27 فروری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ناقص میٹریل کے استعمال پر فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس پر مجموعی طور پر3لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں انسپکشن کے دوران ناقص اور مضرصحت کوکنگ آئل، نمک اور باسی گوشت کے استعمال پر فوڈ پوائنٹس ،سویٹ اینڈ بیکرز اور ریسٹورنٹس پر مجموعی طور پر3لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،
- Advertisement -
ترجمان پی ایف اے کے مطابق انسپکشن بائی پاس روڈ،39چوک اور بلاک11-12چوک میں واقع کھانے پینے کے پوائنٹس پر کی گئی،ان پوائنٹس سے برآمد ہونیوالا مضرصحت کوکنگ آئل ، چائنا نمک اورباسی گوشت تلف کردیاگیا،مالکان پر جرمانے عائد کرکے انہیں وارننگ بھی جاری کردی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566996
- Advertisement -