- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 28 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں لیاقت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد سلمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567291
- Advertisement -