12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعے کو ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز حملہ قرار دیا ہے۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا ایک مکروہ اور گھنائونا فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے دہشت گردی کے اس واقعے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف ملک و قوم بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں اور اس قسم کے حملے ہمارے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔سیدال خان ناصر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف قومی یکجہتی کے ساتھ سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی اور ملک کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں