12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومضلعی خبریںمولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،مشیر اطلاعات خیبر...

مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف

- Advertisement -

پشاور۔ 28 فروری (اے پی پی):مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔جامعه دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں دھماکہ کے حوالے سے انہوں نے افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واقعے میں مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا حامد الحق ایک جید عالم دین تھے، جن کی اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی انکوائری کی ہدایات جاری کر دی ہیں، واقعے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

- Advertisement -

صوبائی مشیر نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شہداء کی درجات بلند اور زخمیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، صوبائی حکومت شہداء اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں