چنیوٹ۔ 01 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے تھانہ صدرکے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئےجرم ثابت ہونے پر منشیات فروش جاویداقبال کو14 سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش جاوید اقبال کو دولوآلہ سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضہ سے 5200سو گرام سے چرس برآمد ہوئی تھی۔
منشیات فروش کیخلاف تھانہ صدر میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔
انسداد منشیات کیلئے ضلع بھر میں پولیس آگاہی مہم سمیت بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اپنے جوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔