لاہور۔1مارچ (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1231ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 589افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق863معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں792ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 522مسافراور156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔195ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت242متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد85حادثات میں 100متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 76حادثات میں 84متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1470متاثرین میں 1183مرد اور287خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1168موٹرسائیکل،77آٹورکشے،153کاریں،38وین،12مسافر بسیں،36ٹرک اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔