سیالکوٹ۔2مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واردات وزیرآباد روڈ پر بیگووالہ کے قریب ہوئی جہاں ڈاکوئوں نےمزاحمت کرنے پر36 سالہ نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ ریسکیو 1122 نے موقع واردات پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔