گوجر خان میں رمضان سستا بازار میں تمام اشیاء مقررنرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان

172

گوجر خان۔ 02 مارچ (اے پی پی):صوبے بھر کی طرح حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہاؤسنگ سکیم نمبر ون گوجرخان میں بھی سستا رمضان بازار مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر فروٹ سبزی گوشت کولڈ ڈرنکس اٹا چینی دالیں اور دیگر اشیاء اسٹالوں پر بازار سے بارعات میسر ہوں گی ، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گوراہیہ نے سستا رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو بھرپور ریلیف میسر کرنے کے لیے

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سستا رمضان بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر تمام اسٹال لگا دیے گئے ہیں تاکہ لوگ یہاں سے معیاری اشیاء کم ریٹ پر خرید سکیں سستا رمضان بازار میں اٹے کا ٹرک اور چینی کاسٹال بھی قائم کیا گیا ہے بازار میں ہر اشیاء میسر ہوں گی سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے پولیس بھی ہر وقت موجود ہوگی مارکٹ کمیٹی کا عملہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو بھی ہر وقت موجود رہے گا۔