سرگودھا۔ 02 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ سرگودہا نے دو رمضان سہولت ماڈل بازار، 5 رمضان سہولت بازار اور 23 چینی سیل پوائنٹ قائم کر دیے جہاں تاجربراہ راست ہول سیل ریٹ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنارہے ہیں۔ اسی طرح سیل پوائنٹس پر130 روپے فی کلو چینی فروخت کی جا رہی ہے۔
ماڈل بازار یونیورسٹی روڈ سرگودہا اور سرکلر روڈ بھیرہ پر رمضان ماڈل بازار بنائے گئے ہیں جہاں مرغی کا گوشت، انڈے، چینی، آٹا سمیت 16 ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ اسی طرح پانچ سہولت بازار بھی قائم کیے گئے ہیں بھلوال میں ٹینکی گراؤنڈبلاک نمبر5,ساہیوال اور سلا نوالی میں ایم سی دفاتر کے سامنے، کوٹمومن میں گاڑا بس اسٹینڈ کے بالمقابل جبکہ شاہ پور میں ڈاک خانہ کے قریب بنایا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں 23 چینی کے سیل پوائنٹ بھی کیا قائم کیے گئے ہیں۔ سرگودہا میں 5 سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جو ریل بازار, ٹاہلی چوک، استقلال آباد کالونی، رحمان پورہ اور گلوالہ ، بھلوال میں تین سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جو بمقابل میونسپل کمیٹی دفتر ، زراعت دفتر اور مارکیٹ کمیٹی، شاہپور میں سے تین سیل پوائنٹ ایم سی ہال، لائیو اسٹاک دفتر اور پرانی ٹاؤن کمیٹی شاہپور صدر میں بنایا گیا ہے ساہیوال میں تین سیل پوائنٹس سپورٹس سٹیڈیم، ایم سی دفتر کے سامنے اور لائیو اسٹاک دفتر فاروقہ پر قائم کیا گیا ہے۔
اسی طرح سلانوالی میں تین سیل پوائنٹس کمیٹی روڈ، 46 اڈا روڈ اور اسلام نگر روڈ پر بنایا گیا ہے۔ کوٹمومن میں تین سیل پوائنٹ بالمقابل گاڑا سٹینڈ، لائیو اسٹاک دفتر بھلوال روڈ اور ماہگی چوک اور اسی طرح بھیرہ میں تین سیل پوائنٹ لالو والا، ایم سی دفتر اور تحصیل کونسل دفتر علی پور میں بنایا گیا ہے۔