ہری پور۔ 03 مارچ (اے پی پی):کھلابٹ اور کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کارروائیاں ۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ قبضہ سے 07 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد زبیر ولد بدری زمان سکنہ سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4کلو 690 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش انور خان ولد منور خان سکنہ محلہ خندق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 13 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لیا ہے ۔