9.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے...

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز میں قومی مینز ٹیم کی شرکت کی تصدیق

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز میں قومی مینز ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی۔ کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان سمیت شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اپنی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائنگ مہم کا آغاز 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ سے کرے گا۔ میچ الاحساء، سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔ اسٹیفن کانسٹینٹائن شام کے خلاف میچ میں بطور ٹیم ہیڈ کوچ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں