ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

43
Rain and snow
Rain and snow

راولپنڈی۔3مارچ (اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پیر کے روز مری کے مختلف علاقوں بشمول مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، کلڈنہ، سنی بینک، جھیکا گلی، کالی مٹی سمیت دیگر مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ الرٹ رہی۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا گیا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں سے بروقت برف ہٹائی گئی۔

سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے سہولت مراکز مکمل طور پر فعال ہیں اور کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاح مری آنے سے قبل موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔ سیاح مری آنے سے قبل اپنی گاڑیوں کا مکینیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی کرائیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔