17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، گوجرانوالہ ریجن میں کرائم کنٹرول،...

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، گوجرانوالہ ریجن میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اینٹی کرائم جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوجرانوالہ ریجن میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، سی پی او محمد ایاز سلیم اور متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تھانوں، پولیس دفاتر اور حساس عمارات کی سکیورٹی بڑھا دیں، انہوں نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری و ریکوری کی شرح کے حوالے سے گوجرانوالہ ریجن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔آئی جی نے کہا کہ پرانی دشمنیوں کے کیسز میں مرڈرز کے تدارک کے لئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائیں، سنگین جرائم کے اشتہاریوں کو ریکارڈ کا باقاعدہ حصہ بنا کر گرفتاری کے لئے موثر اقدامات کریں، گمشدہ خواتین اور بچوں کی بازیابی، زیادتی کیسز حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں، ڈکیتی، رابری، اغوا، موٹر سائیکلز و گاڑی چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے مربوط لائحہ عمل اپنائیں۔

- Advertisement -

آئی جی نے مختلف ہیڈز میں بہتر کارکردگی پر ڈی پی او ناروال ملک نوید کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز وزیر اعلیٰ آفس سے موصولہ شکایات پر سائلین سے خود رابطہ کرکے ازالہ کریں، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت زیادتی کے کیسز کی تفتیش عام تھانیدار کی بجائے ایس ایس او آئی یو کا تربیت یافتہ افسر کرے،جیلوں سے رہائی پانے والے جنسی جرائم کے سزا یافتہ مجرمان کا اندراج ایس او آر میں کرکے سرویلنس کریں، پولیس سٹیشنز کی صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور سسٹمز فنکشنل رکھیں،پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں، موٹر سائیکلز، اسلحہ، لاجسٹکس کی باقاعدگی سے انسپکشن اور دیکھ بھال یقینی بنائیں۔

آئی جی نے کہا کہ سمارٹ پولیس سٹیشنز اور سیف سٹیز کی تعمیر کا کام دی گئی ٹائم لائن میں مکمل کر لیں ۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہراکرم، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی مانیٹرنگ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں