14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسردار سلیم حیدر خان سے سردار فاروق ڈوگر اور پیپلز لائرز فورم...

سردار سلیم حیدر خان سے سردار فاروق ڈوگر اور پیپلز لائرز فورم پنجاب کے وفد کی ملاقات،وکلا کی فلاح و بہبودسمیت عدالتی نظام کے حوالے سے بات چیت کی

- Advertisement -

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں نو منتخب چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر اور پیپلز لائرز فورم پنجاب کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب بار کونسل کے کرداراور وکلا کی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت عدالتی نظام کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب بار کونسل وکلا کی ترجمانی کا حقیقی ادارہ ہے جس نے ہمیشہ پیشہ وارانہ حقوق کے تحفظ کیلئے جدو جہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل اور پیپلز لائرز فورم پنجاب کی بہتر کارکردگی میں ہی عدالتوں، عوام اور معاشرے کی بہتری پنہاں ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی میں وکلا برادری کا اہم کردارہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور سماجی تاریخ میں بھی وکلا برادری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وکلا برادری کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ ہے اور ان کی خدمات کو قومی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا برادری کیلئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

نو منتخب چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر نے گو رنر پنجاب کی رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پنجاب بار کونسل وکلا کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کی بحالی کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے گی۔

وفد میں صدر پی ایل ایف پنجاب راحیل کامران چیمہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ایل ایف پنجاب مدثر فاروق بھٹی، اور سیکرٹری انفارمیشن پیپلز لائرز فورم پنجاب عظیم حفیظ شامل تھے۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری فیصل آباد بار ایسوسی ایشن سمیت مختلف بارز کے ممبران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568648

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں