چیئرمین سی ڈی اے کی اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کی ہدایت

94

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سی ڈی اے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں اسلام آباد میں آلو 54 روپے، پیاز 73 روپے اور ٹماٹر کی سرکاری قیمت 49 روپے کلو ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اپنے علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔