دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

107

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 27 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 27 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1410.22 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.083 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1088.75فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.239ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.70 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.104 ملین ایکڑ فٹ ہے۔