پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری، اٹارنی جنرل معاونت کے لیے طلب

98

ے لیے طلباسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے کہا کہ اسی طرح کی اور درخواستیں بھی ہیں، اس پر بھی وہی آرڈر کر دیتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے 17 اپریل کو طلب کر لیا۔ عدالت نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف تینوں درخواستیں17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھی ہیں۔