23.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومقومی خبریںآٹھ پاکستانی صحافی ساؤتھ ایشین جرنلزم پروگرام کے حصے کے طور پر...

آٹھ پاکستانی صحافی ساؤتھ ایشین جرنلزم پروگرام کے حصے کے طور پر برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر میں دو ماہ کے جامع کورس میں شرکت کریں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):آٹھ ہونہار پاکستانی صحافی ساؤتھ ایشین جرنلزم پروگرام کے حصے کے طور پر برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر میں دو ماہ کے جامع کورس میں شرکت کریں گے ۔2012 سے جاری ساؤتھ ایشین جرنلزم پروگرام ایک باوقار فیلوشپ ہے جو برطانیہ کے شیوننگ اسکالرشپس کے حصے کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔ یہ صحافیوں کو برطانیہ کے معروف میڈیا اداروں بشمول بی بی سی اور فنانشل ٹائمز سے جوڑتا ہے۔

اس سال کا گروپ کوئٹہ، ملتان، پشاور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر سے تعلق رکھتا ہے ۔ فیلو شپ میں شریک صحافی بدلتی ہوئی دنیا میں اچھی حکمرانی: میڈیا، سیاست اور معاشرہ’ کے عنوان سے 8 ہفتے کی فیلو شپ کریں گے۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہاکہ اعلیٰ معیار کی صحافت احتساب کو تقویت دینے کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ جامع کورس ان باصلاحیت صحافیوں کو کلاس روم میں اور دنیا کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے میڈیا اداروں میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔

- Advertisement -

اس سے انہیں پاکستان واپسی پر جرات مندانہ تحقیقاتی صحافت کرنےاور دیرپا نیٹ ورک استوار کرنے میں بھی مدد ملے گی سی این این ملٹی میڈیا صحافی عاصم احمد خان نے کہا کہ میں اس پروگرام کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں اور سیکھنے کے ایک ناقابل یقین تجربے کا منتظر ہوں۔ یہ ساتھی صحافیوں کے ساتھ جڑنے، خیالات کا تبادلہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنی تحقیقاتی صلاحیتوں کو مضبوط کروں گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569243

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں