12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے وقوعہ...

اٹک پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی

- Advertisement -

اٹک۔ 06 مارچ (اے پی پی):اٹک پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی۔ ریحان خالد ولد خالد محمود سکنہ کالج موڑ نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ دوکان پر کام کر تا ہوں میں معہ افتخار احمد ولد میاں محمد اپنے گھر جا رہے تھے جونہی کھلی جگہ کھیتوں میں پہنچے تو اچانک دو اشخاص پسٹل اٹھائے آئے اور ہمارا راستہ روک لیا اور گن پوائنٹ پر ہم سے 14000 روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے

جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان عرفان اللہ ولد کریم خان سکنہ چاندنی چوک فتح جنگ اور حمزہ علی ولد سلطان علی سکنہ دربار احمد شاہ فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا جن کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں 2 پسٹل معہ ایمونیشنز اور شہریوں سے چھینی گئی رقم برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ہر دو کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں