22.7 C
Islamabad
اتوار, مارچ 9, 2025
ہومقومی خبریںخواتین کا عالمی دن (کل)) بھرپور طریقے سے منایا جائیگا

خواتین کا عالمی دن (کل)) بھرپور طریقے سے منایا جائیگا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی کل(ہفتہ8 مارچ کو)خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا جائیگاجبکہ گورنمنٹ کالج فار وومن یونیورسٹی فیصل آباد،زرعی یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، واکس اور مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر عالمی ادارہ برائے ترقی خواتین، وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب،ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف اداروں اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام سیمینارز و کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائیگا جن سے اہم سیاسی، کاروباری، سرکاری، نیم سرکاری شخصیات خطاب کریں گی۔ اس موقع پر خواتین کو درپیش مسائل و مشکلات کا احاطہ کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات میں بالعموم اور سرکاری و پرائیویٹ ملازمتوں کے دوران بالخصوص ہر قسم کے تحفظ کی فراہمی، انہیں بنیادی سہولیات و مراعات سے مستفید کرنے کیلئے سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ان تقاریب کے دوران خواتین میں ان کے حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ انہیں معمولات زندگی کی ادائیگی میں کسی قسم کے تشدد کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مذکورہ دن کے حوالے سے فیصل آبادانتظامیہ، محکمہ ترقی خواتین، محکمہ بہبود ۱ٓبادی اور بعض دیگر سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے ۱ٓجفیصل آباد میں خصوصی واک کا انعقاد کیاجائیگاجس کی قیادت ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکیپٹن(ر) ندیم ناصر کریں گے جبکہ اس موقع پر بعض خواتین ارکان اسمبلی سمیت مختلف مکاتب فکر کی دیگر اہم خواتین شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

فیصل آبادانتظامیہ کے زیر اہتمام واک صبح 10بجے ہلال احمر چوک سے شروع ہو گی جو بیرون ریل بازار، گمٹی چوک اور دیگر راستوں سے ہوتی ہوئی واپس ہلال احمر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ واک کے انعقاد کامقصد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرناہے۔مزید بر ۱ٓں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا جا ئے گا جس میں اہم شعراکرام کی شرکت متوقع ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569856

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں