ملتان۔ 07 مارچ (اے پی پی):ملتان تھانہ مخدوم رشید پولیس کی کارروائی، وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان پیکج کی رقوم کی ادائیگی پر مستحق افراد سے کمیشن وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ مخدوم رشید پولیس کو اطلاع موصول ہوئی
کہ ملزم آصف پرانا دنیا پور روڈ پر رمضان پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب بذریعہ پے آرڈر رقم کی ادائیگی پر فی کس500روپے کٹوتی کر رہا ہےجس پر تھانہ مخدوم رشید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔