اداکارہ نرگس وائرل تصاویر،نامزد ملزمہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

114

لاہور۔8مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے معروف اداکارہ نرگس کی غیر مناسب تصاویر وائرل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمہ اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر سوموار کو درخواست کی سماعت کریں گے۔عدالت نے ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے نام اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی طلب کر رکھا ہے۔