18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے سیکرٹری خارجہ، مختلف ممالک میں تعینات سفیروں اور ہائی کمشنرز...

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ، مختلف ممالک میں تعینات سفیروں اور ہائی کمشنرز کااپنے پیغامات میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر زندگی کے تمام شعبوں میں پاکستانی خواتین کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):پاکستان کے سیکرٹری خارجہ، مختلف ممالک میں تعینات سفیروں اور ہائی کمشنرز نے اپنے پیغامات میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر زندگی کے تمام شعبوں میں پاکستانی خواتین کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کوسیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اپنے پیغام میں خواتین کی تحمل، استقامت اور زندگی کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا۔

پرتگال میں سفیر ڈاکٹر محمد خالد ریاض، مالدیپ میں ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی، فرینکفرٹ میں قونصل جنرل شفاعت احمد کریم، بارسلونا میں قونصل جنرل اور قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے پیغامات میں خواتین کو معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔کمبوڈیا میں سفیر ظہیرالدین بابر، برسلز میں چارج ڈی افیئرز سید فراز حسین زیدی، برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، ٹوکیو میں سفیر رضا بشیر تارڑ اور تیونس میں سفیر جاوید عمرانی نے بھی ملک کے مستقبل کے لیے انتھک محنت کرنے پر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

ملائیشیا میں ہائی کمشنر سید احسن رضا، چین میں سفیر خلیل ہاشمی، سنگاپور میں ہائی کمشنر رابعہ شفیق، فرانس میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ اور روس میں سفیر خالد جمالی نے اپنے پیغامات میں کہا کہ آج کا دن ایک خاص دن ہے کیونکہ وہ معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو منا رہے ہیں۔

چیک ریپبلک میں سفیر عائشہ علی، ناروے میں سفیر سعدیہ قاضی، جرمنی میں سفیر ثقلین سیدہ، جنیوا میں سفیر بلال احمد، بشکیک میں سفیر حسن علی ضیغم، سربیا میں سفیر علی حیدر،میڈرڈ میں سفیر ڈاکٹر ظہور احمد اور نیپال میں سفیر ابرار ہاشمی نےاپنے پیغام میں کہا کہ غیر معمولی لچک، ہمت اور عزم سےپاکستانی خواتین معاشرے پر دیرپا اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570455

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں