34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںنوشہرہ ورکاں، پارکنگ کے دوران موٹر سائیکل ڈبل لاک نہ کرنا جرم...

نوشہرہ ورکاں، پارکنگ کے دوران موٹر سائیکل ڈبل لاک نہ کرنا جرم ہے،پنجاب پولیس کا اعلامیہ

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 09 مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے واضع ہدایات جاری کر دی گئیں، عوام اپنے موٹر سائیکل کو پارک کرتے موٹر سائیکل لاک کے ساتھ وائر لاک بھی استعمال کریں گے اور 15مارچ کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں دفعہ 550کے تحت پولیس قبضہ میں لے کرتھانہ میں بند کردی جائیں گی۔

نوشہرہ ورکاں پولیس نے عوام کو مطلع کرنے کے لیے شہر کی مختلف شاھراوں پر آگاہی بینرز لگوا دئیے ہیں اور پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے خاتمہ کے لیے اب اس حکمت عملی پر کام کرنا ہو گا اور پندرہ مارچ کے بعد کسی بھی روڈ پر کھڑی سنگل لاک والی موٹر سائیکل دفعہ 550 کے تحت پولیس قبضہ میں لیے جانے کے فیصلے پر عمل درامد شروع ہو جائیگا۔

- Advertisement -

جو بعد ازاں مالک کو عدالت سے سپرداری کروانے کے بعد ملے گی، جس کے لیے موٹر سائیکل کے کاغذات اور خود مالک کو عدالت کے روبرو برو پیش ہونا پڑتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570508

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں