- Advertisement -
ویلنگٹن۔10مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ2026 میں سائوتھ آئی لینڈ میں بڑے پیمانے پر کان کنی کا منصوبہ شروع کرے گا۔
شنہوا کےمطابق وزیر وسائل شین جونز نے کہا کہ اس منصوبے سے 250 ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس سے 350 ملین این زیڈ ڈالر حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سائوتھ آئی لینڈ کے علاقے ریفٹن میں یخ بستہ زیر دریا سونے کی کان کو فیڈریشن مائننگ کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جس کا مقصد تقریباً 25,000 میٹر ایکسپلوریشن ڈرلنگ کے بعد سونے کی پیداوار شروع کرنا ہے۔
- Advertisement -
ابھی پروسیسنگ پلانٹ کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ، جس کی تعمیر 2025 کے وسط میں شروع ہونے والی ہے، جس میں آئندہ سال 160 سے زائد کارکنان کو ملازمت ملے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570723
- Advertisement -