- Advertisement -
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیر کو 16ویں پارلیمان کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے آٹھویں خطاب کے دوران بھی انہوں نے حسب روایت ڈائس پر شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر رکھی جو ان کے لیے نہ صرف عقیدت بلکہ جمہوری جدوجہد کی علامت ہے۔ یہ منظر ایک بار پھر پارلیمنٹ میں بے نظیر بھٹو کی لازوال سیاسی وراثت اور جمہوری اقدار سے صدر زرداری کی گہری وابستگی کا اظہار کر رہا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570773
- Advertisement -