15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس اسٹیشن حملہ کیس ، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ...

پولیس اسٹیشن حملہ کیس ، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اسٹیشن حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کی ۔

سلمان اکرم راجا ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے ۔ قائمقام چیف جسٹس نے پوچھا آپ پر الزام کیا ہے اور درخواست پر اعتراض کیا عائد کیاگیا ہے؟ سلمان اکرم راجا نے بتایا کسی پولیس اسٹیشن پر حملے میں شامل ہونے کا الزام ہے ۔ ایف آئی آر میں سو لوگوں کا نام ہے ۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570905

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں