- Advertisement -
لاہور۔11مارچ (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس سمیت 9 مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اعظم سواتی اور امتیاز شیخ کی عبوری ضمانتوں میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے، لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔
پراسکیوشن کی جانب سے ان ضمانتوں کی منسوخی کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا چکا ہے۔ عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے ارشد علی مہار ایڈووکیٹ اور عدنان کلیار پیش ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات جناح ہائوس، راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرا ئوسمیت دیگر واقعات سے متعلق ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571008
- Advertisement -