یو ایس ایف کے تحت ملک کے دیہی و دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

107
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کو ایوان بالا کو بتایا کہ یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) کے تحت ملک کے غیر خدمات یافتہ، پسماندہ، دیہی اور دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میں خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں کے ذریعے 9.5 ارب روپے خرچ کیے گئے، 1600 دیہات میں 2G، 3G، اور 4G سروسز مہیا ، 37.43 کلومیٹر سڑکیں اور 1159 کلومیٹر آپٹک فائبر کیبل بچھائی گئی۔ا ن کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کو بہتر بنانے اور ترقی کو فروغ دینے میں مددملے گی۔