21 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومضلعی خبریںخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل...

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام، چیف منسٹرز سپیشل انیشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام اور چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ صحت کے ان تینوں تاریخی پروگرامز کے سو فیصد ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

چیف منسٹرز سپیشل انیشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام، چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے پورے نظام کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے علاج کا خرچہ برداشت نہ کرنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے ہی یہ خصوصی پروگرامز شروع کئے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صحت کے تینوں پراجیکٹس کی کامیابی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن کر رہے ہیں۔

ان پروگرامز کے تحت مختلف ہسپتالوں کو ام پینل بھی کیا جا رہا ہے۔ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہر منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق نے شرکت کی۔

وڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر عدنان خان، چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس ڈاکٹر فرقد عالمگیر و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر بلال محی الدین، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571113

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں