18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ...

قومی اسمبلی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار شکر کی تحریک پر بحث کا آغاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب پر اظہار شکر کی تحریک پر باقاعدہ بحث کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس چیئرپرسن عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے 10 مارچ کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر قانون انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس تحریک کی تائید کی جس کے بعد اس تحریک پر باقاعدہ بحث کا آغاز کر دیا گیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدارتی خطاب پر اپنی بحث کا باقاعدہ آغاز کیا اور صدر کے خطاب کے مختلف نکات پر روشنی ڈالی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں