سیالکوٹ،ضلع بھر میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے80 نوجوان گرفتار

63
سیالکوٹ،ضلع بھر میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے80 نوجوان گرفتار

سیالکوٹ۔12مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ضلع بھر میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے80 نوجوان گرفتار جبکہ ایک روز کے دوران ون ویلنگ کے47مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کیمطابق ضلع سیالکوٹ کے27تھانوں کی حدود میں پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے80 نوجوانوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف 47مقدمات درج کرلئے۔اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔