ایبٹ آباد۔ 13 مارچ (اے پی پی):ہری پور پولیس نے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 09 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمندر خان سکنہ خالو کو گرفتار کرکے قبضہ سے 07 کلو 616 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ پنیاں ظہور بیگ نے منشیات فروش ملزم تاج علی سکنہ بکہ کے قبضے سے 02 کلو 260 گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔