13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کا انویسٹ عمان کا دورہ،...

وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کا انویسٹ عمان کا دورہ، سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے اپنے سرکاری دورہ عمان کے دوران انویسٹ عمان لائونج کا دورہ کیا۔ جمعہ کو وزارت تجارت کے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق یہ لائونج ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے جاتے ہیں، سرمایہ کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور ایسے معاشی منصوبے نمایاں کیے جاتے ہیں جو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر کو سرمایہ کاری کے طریقہ کار، متعلقہ سرکاری اداروں، دستیاب مراعات اور عمان کے مختلف اقتصادی شعبوں میں موجود بڑے مواقع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انویسٹ عمان کے حکام نے عمان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنائے گئے آسان اور موثر طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے انویسٹ عمان کے منظم طریقہ کار کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان کی ون ونڈو فیسلیٹی کا جدید ورژن ہے جو سرمایہ کاروں کو ایک جگہ تمام سہولتیں فراہم کرنے کے اصول پر مبنی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے انویسٹ عمان اور عمان انویسٹمنٹ اتھارٹی کی پاکستان کی سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے ساتھ شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔یہ دورہ پاکستان اور عمان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور ادارہ جاتی سطح پر اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں