13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںہولی کا تہوار امید، تجدید اور نیکی کی بدی پر فتح کی...

ہولی کا تہوار امید، تجدید اور نیکی کی بدی پر فتح کی علامت ہے، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان اور دنیا بھر میں، ہندو برادری کو رنگوں اور خوشیوں بھرے تہوار ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ تہوار امید، تجدید اور نیکی کی بدی پر فتح کی علامت ہے۔

جمعہ کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ تنوع میں طاقت ہے اور ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور باہمی احترام کی بے پناہ اہمیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ اس کی ترقی میں برابر کا کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارا آئین سب شہریوں کو مساوی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے، آیئے اس ہولی کے موقع پر بھائی چارے اور یکجہتی کے رشتوں کو مزید مضبوط کریں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو رواداری اور شمولیت کا عکاس ہو، سب کو ہولی کی خوشیاں، امن اور خوشحالی مبارک ہو۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں