13.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںا نڈین میڈیا پروپیگنڈا کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا...

ا نڈین میڈیا پروپیگنڈا کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا ، انٹرنیشنل وارفیئر کو انڈین میڈیا لیڈ کررہا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ا نڈین میڈیا پروپیگنڈا کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا ، انٹرنیشنل وارفیئر کو انڈین میڈیا لیڈ کررہا تھا۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انڈین میڈیا اپنی ویڈیو میں دکھا رہا تھا ٹرین جل رہی ہے، دہشتگردوں کو بھارتی میڈیا سپورٹ کررہا تھا،اے آئی تصاویر،دہشتگردگروپس کی جانب سے دی گئی ویڈیوز سے بھارت بیانیہ بنارہا تھا، ریاست ہر چیز کا خیال رکھتی ہے، بھارتی میڈیا پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا سے اُٹھا کر چلاتا رہا، ایساتاثر دیا گیا کہ دہشتگرد انسان پسند ہیں اس لیے چھوڑ دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572644

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں